شمالی بھارت

راہول جی آپ کو نفرت کہاں دکھائی دیتی ہے؟: راج ناتھ سنگھ

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے دن کانگریس قائد راہول گاندھی پرالزام عائد کیاکہ وہ دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام میں نفرت پیداکررہے ہیں۔ وہ بین الاقوامی پلیٹ فارمس پر ملک کی امیج مسخ کررہے ہیں۔

بھوپال: وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے دن کانگریس قائد راہول گاندھی پرالزام عائد کیاکہ وہ دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام میں نفرت پیداکررہے ہیں۔ وہ بین الاقوامی پلیٹ فارمس پر ملک کی امیج مسخ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

راج ناتھ سنگھ نے راہول گاندھی سے کہا کہ وہ ہندوستان کے ”وقار اور تفاخر“ سے کھلواڑ نہ کریں۔ وزیردفاع نے یہ بھی کہا کہ چینی فوجیوں کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں ہندوستانی فوجیوں نے دلیری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ملک کے جوانوں کی بہادری پر سوال اٹھانے پر کانگریس کو نشانہ تنقید بنایا۔

انہوں نے پوچھا کہ کیا ملک ٹوٹ رہا ہے؟۔ 1947ء میں پہلے ہی ملک کا بٹوارہ ہوچکا ہے۔ پاکستان وجود میں آچکا ہے۔ حالانکہ قائدین نے اس وقت کہاتھا کہ وہ اس کے حق میں نہیں ہیں۔ ان دنوں راہول گاندھی اپنی بھارت جوڑویاترا کے دوران کہہ رہے ہیں کہ ملک میں ہرطرف نفرت ہی نفرت ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ راہول جی‘آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ نفرت پیدا کرکے دوبارہ اقتدار حاصل کرناچاہتے ہیں۔ نفرت سے اقتدار نہیں حاصل کیاجاسکتا۔ یہ صرف عوام کے اعتماد اور محبت سے ملتا ہے۔ میں آپ سے پوچھناچاہتا ہوں کہ ملک میں نفرت کون پیدا کررہا ہے؟۔ آپ کو نفرت کہاں دکھائی دیتی ہے؟۔

مرکزی وزیر نے کانگریس پر یہ بھی الزام عائد کیاکہ وہ ملک کو بدنام کررہی ہے اور اس کی امیج خراب کررہی ہے۔ ہندوستان واحد ملک ہے جو دنیاکے سارے عوام کو اپنا کنبہ سمجھتا ہے۔ راہول جی‘ میری آپ سے گذارش ہے کہ آپ نفرت کے بارے میں باتیں کرکے دنیا میں ملک کی امیج خراب نہ کریں۔ ساری دنیا میں یہ پیام جارہاہے کہ ہندوستان میں صرف نفرت ہے۔