زبیر کے خلاف 20 جولائی تک کوئی کارروائی نہ ہو: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے پیر کے دن زبانی ریمارک کیا کہ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ایک کیس میں ضمانت ملنا اور دوسرے میں ریمانڈ منحوس چکر بن چکا ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن زبانی ریمارک کیا کہ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ایک کیس میں ضمانت ملنا اور دوسرے میں ریمانڈ منحوس چکر بن چکا ہے۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا پر مشتمل بنچ نے زبیر کی درخواست پر نوٹس جاری کی اور آئندہ سماعت 20 جولائی کو مقرر کی۔
جسٹس چندرچوڑ نے زبانی ریمارک کیا کہ تمام ایف آئی آرس کا متن ایک جیسا ہے لیکن مسئلہ منحوس چکر کا ہے۔
زبیر کی وکیل ورندا گروور نے کہا کہ تمام ایف آئی آرس پرانی ٹویٹس پر مبنی ہیں اور اب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ وسیع تر سازش اور فنڈنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ یوپی پولیس 20 جولائی تک زبیر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔