شمالی بھارت
سنجیو بھٹ‘گجرات پولیس کے ہاتھوں گرفتار
گجرات پولیس کی ایس آئی ٹی نے اس کیس میں سماجی جہدکار تیستا سیتلواد اور سابق ریاستی ڈی جی پی‘ آر بی سری کمار کے بعد سنجیو بھٹ کو گرفتار کیا ہے۔
احمدآباد: گجرات پولیس نے سابق آئی پی ایس عہدیدار سنجیو بھٹ کو 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات میں بے قصور لوگوں کو پھانسنے کی سازش کے کیس میں ٹرانسفر وارنٹ کے ذریعہ گرفتار کرلیا۔ ٹرانسفر ورانٹ پہلے سے کسی اور کیس میں جیل میں بند ملزم کو تحویل میں لینے کے لئے لیا جاتاہے۔
گجرات پولیس کی ایس آئی ٹی نے اس کیس میں سماجی جہدکار تیستا سیتلواد اور سابق ریاستی ڈی جی پی‘ آر بی سری کمار کے بعد سنجیو بھٹ کو گرفتار کیا ہے۔
سنجیو بھٹ 27 سال پرانے کیس میں 2018 سے ضلع بناس کانٹھا کی پالن پور جیل میں بند تھے۔ احمدآباد کرائم برانچ کے ڈی سی پی چیتنیہ مانڈلک نے بتایا کہ ہم نے سنجیو بھٹ کی کسٹڈی پالن پور جیل سے ٹرانسفر ورانٹ پر لے لی اور منگل کی شام انہیں گرفتار کرلیا۔
a3w