تعلیم و روزگارحیدرآباد

سیرت النبیؐ پر تحریری مقابلہ

ینگ مینس مسلم اسوسی ایشن، قریشی لین یاقوت پورہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی میلاد النبیؐ کے موقع پر اسکول و کالج کے طلباء و طالبات میں سیرت النبیؐ پر تحریری مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: ینگ مینس مسلم اسوسی ایشن، قریشی لین یاقوت پورہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی میلاد النبیؐ کے موقع پر اسکول و کالج کے طلباء و طالبات میں سیرت النبیؐ پر تحریری مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

تمام اسکولس و کالجس کے طلباء وطالبات اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلہ میں حصہ لینے کی کوئی فیس نہیں ہے۔

حصہ لینے والے تمام طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ حصہ لینے والے طلباء و طالبات بعنوان ”سیرت النبیؐ پر اپنی تحریر لکھ کر اپنے اسکول ہیڈماسٹر یا کالج پرنسپل کے ذریعہ اسوسی ایشن کے آفس، قریشی لین پر روانہ کروائیں۔

صدر اسوسی ایشن اعجاز علی قریشی نے تمام اسکولس و کالجس کے پرنسپل سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے طلباء و طالبات کو اس تحریری مقابلہ میں حصہ دلوائیں تاکہ حضوراکرمؐ کی سیرت مبارک سے آج کے جنریشن کو بھی معلومات ہوں، یہ ہمارا دینی فریضہ ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے فون 9391011076 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔