تعلیم و روزگار

سی پی جی ای ٹی۔ 2023 میں پی جی کورسس میں داخلہ کا اعلامیہ

کامن انٹرنس ٹسٹس 45 مضامین کے لئے 30 جون تا 10 جولائی 2023 شیڈول کیا گیا ہے جس کے روزانہ 3 سیشنس ہوں گے۔

حیدرآباد: کنوینر سی پی جی ای ٹی اینڈ ڈائرکٹر پروفیسر آئی پانڈو رنگاریڈی کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی ریاستی سطح پر کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ (سی پی جی ای ٹی۔ 2023) پی جی (ایم اے‘ ایم ایس سی‘ ایم کام‘ ایم لیاب سائنس‘ ایم ایڈ‘ ایم پی ایڈ وغیرہ) کورسس‘ پی جی ڈپلومہ اور 5 سالہ انٹگریٹیڈ پروگرام آف کیمپس‘ کانسٹی ٹوئنٹ اور ملحقہ کالجس عثمانیہ‘ کاکتیہ‘ تلنگانہ‘ پالمورو‘ مہاتما گاندھی‘ ساتا واہانہ‘ تلنگانہ مہیلا وسوا ودیالیم اور جواہر لعل ٹکنالوجیکل یونیورسٹیز برائے تعلیمی سال 2023-24 کے لئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ یونیورسٹی: یو جی سی NET کے ذریعہ پی ایچ ڈی میں داخلے
سیدہ مریم غزالہ کو عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری
عثمانیہ یونیورسٹی میں نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول
سعید بازہر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
فہمیدہ تبسم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری

کامن انٹرنس ٹسٹس 45 مضامین کے لئے 30 جون تا 10 جولائی 2023 شیڈول کیا گیا ہے جس کے روزانہ 3 سیشنس ہوں گے۔

ہال ٹکٹس کو آفیشیل ویب سائٹ www.osmania.ac.in‘ https://cpget.tsche.ac.in‘ www.ouadmissions.com سے 27 جون 2023 سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

انٹرنس ٹسٹ‘ تلنگانہ بھر میں آن لائن سی بی ٹی (کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ) موڈ میں منعقد کئے جائیں گے۔

امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ٹسٹ سنٹرس کا قبل از قبل معلومات حاصل کرکے یقین دہانی کرلیں اور سنٹرس پر امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل پہنچ جائیں۔