بھارتسوشیل میڈیا
شخصی آزادی قیمتی، کوئی بھی کیس چھوٹا نہیں
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے جمعہ کے دن کہا کہ شخصی آزادی ”قیمتی اور اٹوٹ حق“ ہے۔
نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے جمعہ کے دن کہا کہ شخصی آزادی ”قیمتی اور اٹوٹ حق“ ہے۔
2 دن قبل وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ ضمانت کی درخواستوں اور مفادِ عامہ کی درخواستوں کی سماعت نہ کرے کیونکہ زیرالتوا کیسس بہت زیادہ ہیں۔
بنچ نے کہا کہ اگر ہم اپنے ضمیر کی آواز سننے کے لئے یہاں نہیں ہیں تو پھر کس لئے ہیں۔
بنچ نے سرکاری محکمہ برقی کے برقی آلات چوری کرنے کے 9 چھوٹے کیسس میں 18 سال کی جیل کاٹنے والے اترپردیش کے اکرام کی درخواست کی سماعت کررہی تھی۔
بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لئے کوئی بھی کیس چھوٹا نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کا حکم رد کردیا اور ہدایت دی کہ 9 کیسس میں اکرام کی فی کس 2 سال کی سزا ایک ساتھ چلے گی۔