تعلیم و روزگار

فہمیدہ تبسم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری

عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب شعبہ اردو کی اسکالر فہمیدہ تبسم بنت ڈاکٹر خواجہ قمرالدین مرحوم زوجہ محمد جمیل احمد بزنس مین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے.

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب شعبہ اردو کی اسکالر فہمیدہ تبسم بنت ڈاکٹر خواجہ قمرالدین مرحوم زوجہ محمد جمیل احمد بزنس مین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے.

متعلقہ خبریں
عثمانیہ یونیورسٹی: یو جی سی NET کے ذریعہ پی ایچ ڈی میں داخلے
سعید بازہر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
سیدہ مریم غزالہ کو عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری
عثمانیہ یونیورسٹی میں نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول
نائٹ واچ مین تین سرکاری عہدوں کیلئے منتخب

انہوں نے اپنا مقالہ”اردو کی ترقی میں مستشرقین کا حصہ“ ڈاکٹر عسکری صفدر (سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن)‘ حسینی علم حیدر آباد کی نگرانی میں کامیابی کیساتھ مکمل کیا ہے۔

ان کا وائیوا آرٹس کالج کے شعبہ اْردو میں 13 فروری کو منعقدہواتھا۔بحیثیت ایگزامنر پروفیسر ایس اے شکور، سابق صدر شعبہ اْردو آرٹس کالج جامعہ عثمانیہ اور رضوانہ بیگم صدر شعبہ اردو سٹی کالج، حیدر آباد کے علاوہ جامعہ عثمانیہ کے اساتذہ اور اسکالرس موجود تھے۔

فہمیدہ تبسم بحیثیت اْردو لنگویج پنڈت، زیڈ پی ایچ ایس اسلام پور ہائی اسکول مریال گوڑ منڈل ضلع نلگنڈہ میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

فہمیدہ تبسم ساکن نلگنڈہ کی ادبی دنیا میں ایک خاص پہچان ہے‘ تدریسی خدمات کے علاوہ ان کے مختلف اصلاحی‘دینی و معلوماتی مضامن اساتذہ، شعرا برادری اور دیگر علمی حلقوں میں بڑی ہی قدر و منزلت سے پڑھے جاتے ہیں۔

فہمیدہ تبسم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر منڈل ایجوکشنل آفسر ایم بالاجی نائک اور ہیڈ ماسٹر جی سامباشیوا راؤ‘اساتذہ ومعلمات اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین طلبا ء‘وطالبات‘اولیائے طلباء اور اسکول ایجوکشین کمیٹی کے چیر من نے دلی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔