مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام کل سمپوزیم بعنوان”ملک میں مساجد اور مدارس فرقہ پرستوں کے نشانہ پر“
سمپوزیم کو مولانا نیئر اعظم اشرفی‘ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد امیر مقامی جماعت اسلامی چارمینار اور محمد سیف الرحیم قریشی نائب معتمد عمومی مجلس تعمیر ملت مخاطب کریں گے۔

حیدرآباد: معتمد اسٹڈی سرکل ڈاکٹر یوسف حامدی کے بموجب مرکزی حکومت کی فرقہ پرست پالیسیوں پر عمل آوری کی کوششوں کے تناظر میں اسٹڈی سرکل کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام 14جنوری ہفتہ کو بعد نماز مغرب گلشن خلیل تالاب مانصاحب ٹینک روبرو گارڈن ٹاور حیدرآباد میں سمپوزیم بعنوان ”ملک میں مساجد اور مدارس فرقہ پرستوں کے کے نشانہ پر“ منعقد ہوگا جس کی نگرانی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت محمد ضیا الدین نیئر کریں گے۔
سمپوزیم کو مولانا نیئر اعظم اشرفی‘ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد امیر مقامی جماعت اسلامی چارمینار اور محمد سیف الرحیم قریشی نائب معتمد عمومی مجلس تعمیر ملت مخاطب کریں گے۔
سمپوزیم کاآغاز قاری محمد سلیمان کی قرات اور شاہنواز ہاشمی کی نعت شریف سے ہوگا۔