یوروپ

ملکہ الزیبتھ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی

۔ اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن، فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سمیت سینکڑوں عالمی رہنما اور معززین لندن پہنچیں گے۔

لندن: برطانیہ کے انتظامی حکام اور میٹروپولیٹن پولیس کا خیال ہے کہ ملکہ الیزابتھ دوئم کی آخری رسومات کی تقریب ملک میں اب تک کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔ حکام نے کہا کہ پیر کے روز ہونے پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگ اپنی شرکت کو ملکہ کے تئیں حقیقی اعزاز اور خصوصی مراعات خیال کر رہے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے انتظامات کے لیے مرکزی آپریشن ٹیم میں 100 سے زائد سرکاری اہلکار شامل ہیں، جن کی قیادت محکمہ ثقافت، میڈیا اور کھیل کے مستقل سکریٹری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن، فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سمیت سینکڑوں عالمی رہنما اور معززین لندن پہنچیں گے۔