جنوبی بھارتسوشیل میڈیا

ملیالی برادری نے دو دن کے اندر 3 ملین روپیوں کا انتظام کرلیا

برطانیہ میں قائم ہندوستانی سفارت خانہ نے کیرالا کی ایک نرس اور اس کے دو بچوں کی لاشیں ارکانِ خاندان کی درخواست پر ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترواننتا پورم: برطانیہ میں قائم ہندوستانی سفارت خانہ نے کیرالا کی ایک نرس اور اس کے دو بچوں کی لاشیں ارکانِ خاندان کی درخواست پر ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خاتون اور اس کے بچوں کا اس کے شوہر نے سفاکانہ قتل کردیا تھا۔

کیرالا سے تعلق رکھنے والی متوفی خاتون کے خاندان نے ان کی لاشیں وطن واپس لانے کے لیے 3 ملین روپئے کی مالی امداد طلب کی تھی۔

برطانیہ کے نارتھمپٹن شائر ٹاؤن میں کیٹرنگ علاقہ کی ملیالی برادری نے دو دن کے اندر یہ رقم اکٹھا کرلی ہے۔ قتل کا واقعہ اسی علاقہ میں پیش آیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ کوچی کے قریب وائکوم علاقہ سے تعلق رکھنے والی نرس کے خاندان کو یہ تیقن بھی دیا گیا کہ مرکز ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

اب یہ خبر سامنے آ ئی ہے کہ لندن کا ہندوستانی سفارت خانہ لاشوں کی منتقلی کے اخراجات ادا کرے گا۔ یہ اطلاع ملنے پر ملیالی برادری جس نے رقم اکٹھا کی ہے، فیصلہ کیا کہ یہ رقم سوگوار خاندان کے حوالے کردی جائے۔