ممبئی پولیس کے سابق کمشنر سنجے پانڈے 9 دن کی ای ڈی تحویل میں
مقامی عدالت نے چہارشنبہ کے دن سابق کمشنر پولیس سنجے پانڈے کو منی لانڈرنگ کیس میں 9 دن کی ای ڈی تحویل میں بھیج دیا۔
نئی دہلی: مقامی عدالت نے چہارشنبہ کے دن سابق کمشنر پولیس سنجے پانڈے کو منی لانڈرنگ کیس میں 9 دن کی ای ڈی تحویل میں بھیج دیا۔
یہ کیس این ایس ای کی سابق سی ای او اور ایم ڈی چترا رام کرشنا کی مبینہ ہدایت پر 2009 اور 2017 کے درمیان نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے ملازمین کی فون ٹیاپنگ سے متعلق ہے۔
پانڈے کو منگل کے دن گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ پانڈے نے چترارام کرشنا کی مدد کے لئے فون ٹیاپ کرانے 4 کروڑ 54 لاکھ روپے لئے تھے۔ پانڈے نے اپنے دفاع میں کہا کہ سارا کیس ”سیاسی محرکہ“ ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے کسی بھی مشین کا غیرقانونی استعمال نہیں کیا۔ فریقین کی بحث سننے کے بعد عدالت نے پانڈے کو 9 روزہ تحویل میں دے دیا۔
چترارام کرشنا پہلے سے ای ڈی کی تحویل میں ہے۔ ای ڈی اب دونوں کو آمنے سامنے بٹھاکر پوچھ تاچھ کرے گی اور دونوں کے بیان ریکارڈ کرے گی۔