مشرق وسطیٰ

مناسک حج کے بعد ہزاروں حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے

عازمین حج حرمین ہائی سپیڈ ٹرین اور بسوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔ حرمین ٹرین سے مدینہ پہچنے والے پہلے گروپ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں مناسک حج کے بعد ہزاروں حجاج مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے لئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد سے مدینہ منورہ کیلئے انڈیگو کی راست پروازوں کا آغاز
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

سعودی عرب میں مناسک حج 2025 کے اختتام پر حجاج کرام خوبصورت یادیں ساتھ لے کر مکہ سے اپنے اپنے ملک روانہ ہونا شروع ہوچکے ہیں، اسی سلسلے میں بڑی تعداد میں حجاج مدینہ منورہ کا رُخ کررہے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حجاج کی مدینہ منورہ آمد کے ساتھ ہی مدینہ منورہ میں حکام نے سیزن کے دوسرے آپریشنل منصوبوں پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس میں خدمات، صحت، سکیورٹی کی کوششیں شامل ہیں تاکہ حجاج کے قیام کے دوران ان کی سیفٹی اور آرام کو یقینی بنایا جا سکے۔ حجاج کی محفوظ آمد کو یقینی بنانے کیلیے حج سکیورٹی فورسز نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

عازمین حج حرمین ہائی سپیڈ ٹرین اور بسوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔ حرمین ٹرین سے مدینہ پہچنے والے پہلے گروپ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے بعد دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

سعودی ادارہ شماریات کے مطابق 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔

حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔