دہلیسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

مندر سے پرساد کھانے پر مسلم نوجوان کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا (درد ناک ویڈیو)

دہلی کے سندرنگری علاقہ میں منگل کے روز علاقہ کی ایک مندر میں پرساد کھانے پر ایک معذور مسلم شخص کو ہجوم نے مار پیٹ کی۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: دہلی کے سندرنگری علاقہ میں منگل کے روز علاقہ کی ایک مندر میں پرساد کھانے پر ایک معذور مسلم شخص کو ہجوم نے مار پیٹ کی۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست

اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں ایک نوجوان محمد اسرار کو مدد کے لئے ہجوم سے اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اُس وقت وہ دردوکرب سے چلا رہا تھا۔ بہرحال ہجوم نے اس پر حملہ جاری رکھا۔

https://twitter.com/IAMCouncil/status/1707059001358266836

متاثرہ کے والد عبدالواجد کی شکایت کے مطابق منگل کی شام اس نے اپنے بیٹے کو گھر کے باہر پڑا ہوا پایا اور اس کے پورے جسم پر زخموں کے نشان تھے۔

اسرار نے اپنے والد کو بتایا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے اس پر چوری کرنے کا الزام لگایا اور اُسے ایک کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں سے پٹائی کی۔ اس کا ایک پڑوسی حملہ کے بعد اسرار کو گھر واپس لے آیا۔ اس نے اسرار کے والد کو حملہ آوروں کی تفصیلات بھی بتائیں۔ بعدازاں اسرار اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور پولیس نے کہا کہ وہ لوگ سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل فونس پر لئے گئے ویڈیوز کے ذریعہ ملزمین کی شناخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مہلوک ذہنی طور پر معذور تھا اور جب حملہ آور اس کے سامنے آئے تو وہ ان کے سوالات کا مناسب جواب نہیں دے سکا۔

اسی دوران اس علاقہ میں پولیس تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے۔