بھارت

منموہن سنگھ اور ملائم سنگھ وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے پہنچے

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ پیر کے دن وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے پارلیمنٹ پہنچے۔ 89 سالہ منموہن سنگھ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ انہیں گزشتہ کورونا ہوا تھا۔ ایک اور بزرگ قائد سماج وادی پارٹی رہنما ملائم سنگھ یادو بھی وہیل چیئر پر پہنچے۔

نئی دہلی: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ پیر کے دن وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے پارلیمنٹ پہنچے۔ 89 سالہ منموہن سنگھ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ انہیں گزشتہ کورونا ہوا تھا۔ ایک اور بزرگ قائد سماج وادی پارٹی رہنما ملائم سنگھ یادو بھی وہیل چیئر پر پہنچے۔

ان کے ساتھ ان کے بھائی رام گوپال یادو موجود تھے۔ 82 سالہ ملائم سنگھ یادو کی بھی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ بی جے پی قائد پردیپ کمار نائک جو اوڈیشہ اسمبلی میں قائد اپوزیشن ہیں‘ ہسپتال سے سیدھے پارلیمنٹ پہنچے۔

وہ آکسیجن سلنڈر کے ساتھ وہیل چیئر پر آئے۔ منموہن سنگھ کو ووٹ ڈالتے وقت عہدیداروں سے مدد لینی پڑی۔ پٹنہ میں بی جے پی رکن اسمبلی متھلیش کمار اسٹریچر پر ووٹ ڈالنے آئے۔ وہ گزشتہ ماہ سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے۔

چینائی میں چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن نے سکریٹریٹ کامپلکس میں سب سے پہلے ووٹ ڈالا۔ وہ دواخانہ سے ڈسچارج ہوکر سیدھے یہاں پہنچے۔

دیگر ریاستوں میں وہاں کے چیف منسٹرس جیسے راجستھان میں اشوک گہلوت‘ مہاراشٹرا میں ایکناتھ شنڈے‘ ان کے نائب دیویندر پھڈنویس اور دہلی میں ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیہ نے ووٹ ڈالا۔ اسی دوران پارلیمنٹ میں آج مانسون اجلاس کا ہنگامی آغاز ہوا۔

اپوزیشن نے بڑھتی مہنگائی تا اگنی پتھ اسکیم جیسے مختلف مسائل پر بحث کا مطالبہ کیا۔ صبح میں لوک سبھا اجلاس دو مرتبہ ملتوی ہوا کیونکہ اپوزیشن نے مسائل اٹھانے کی کوشش کی۔ راجیہ سبھا میں کانگریس ارکان نعرے بازی کرتے ایوان کے وسط میں پہنچ گئے۔

لوک سبھا میں اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ہندوستان میں الیکشن تہوار جیسا ہوتا ہے۔ آج صدارتی الیکشن ہے اسے تہوار کی طرح منانا چاہئے۔ وزیراعظم نریندر مودی‘ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ‘ وزیر داخلہ امیت شاہ‘ سونیا گاندھی اور دیگر قائدین لوک سبھا میں موجود تھے۔

a3w
a3w