تلنگانہ

منیش کھنہ نے کمانڈ کالج آف ایروارفیئر کاجائزہ حاصل کرلیا

ایروائس مارشل منیش کھنہ نے پیر کے روز یہاں کالج آف ایروارفیئر (سی اے ڈبلیو) سکندرآباد کے کمانڈکاجائزہ حاصل کرلیا۔

حیدرآباد: ایروائس مارشل منیش کھنہ نے پیر کے روز یہاں کالج آف ایروارفیئر (سی اے ڈبلیو) سکندرآباد کے کمانڈکاجائزہ حاصل کرلیا۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی(این ڈی اے) سے فارغ التحصیل منیش کھنہ کو 1986 میں ہندوستانی فضائیہ میں فائٹرپائلٹ کے طورپر کمیشنڈدیاگیاتھا۔انہیں‘4ہزار گھنٹے‘حادثات سے پاک مختلف لڑاکواور تربیتی طیارے اڑانے کے ساتھ سی اے ٹی ”اے“ کوالفائی فلائنگ انسٹرکٹر کابھی اعزازحاصل ہے۔

اے وی ایم منیش‘ڈیفنس سرویسس اسٹاف کالج‘کالج آف ایروارفیئراور نیشنل ڈیفنس کالج کے گریجویٹ میں اس ایرآفیسر کو ایرڈیفنس‘گراؤنڈاٹیک اور الکٹرانک وار فیئر میں وسیع ترتجربہ حاصل ہے۔

منیش کوان کی نمایاں خدمات پر2016 میں اتی وششٹ سیوا میڈل اور 2010 میں وائیوسینامیڈل بھی دیاگیا۔