شمال مشرق

منی پور کے چوڑا چندپور میں بند، عام زندگی مفلوج

کوکی تنظیموں نے این آئی اے اور سی بی آئی کے ہاتھوں 7 افراد بشمول 2 کمسن لڑکوں کی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج بند منانے کی اپیل کی تھی۔

امپھال: منی پور کے قبائلی ضلع چوڑاچند پور میں مکمل ہڑتال نے پیر کے دن عام زندگی مفلوج کردی۔

متعلقہ خبریں
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
سی بی آئی کی خصوصی ٹیم منی پور پہنچ گئی
منی پور میں رخصت پر آئے فوجی کا گھر سے اغوا اور قتل
منی پور کے مسلمان 2 قبائل کے درمیان لڑائی میں پھنس گئے

کوکی تنظیموں نے این آئی اے اور سی بی آئی کے ہاتھوں 7 افراد بشمول 2 کمسن لڑکوں کی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج بند منانے کی اپیل کی تھی۔

سڑکوں سے گاڑیاں غائب تھیں جبکہ بازار اور تجارتی ادارے بند رہے۔ اسی دوران مرکزی ایجنسیوں نے کہا ہے کہ گڑبڑزدہ ریاست میں ہر گرفتاری ثبوت کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

انہوں نے قبائلی گروپس کا یہ الزام مسترد کردیا کہ این آئی اے اور سی بی آئی منی پور میں ظلم زیادتی کررہی ہیں۔ دونوں ایجنسیوں کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم نے کسی برادری‘ مذہب یا قبیلہ سے کوئی جانبداری نہیں برتی ہے۔

ہم صرف انڈین پینل کوڈ(تعزیرات ِ ہند) کی رول بک فالو کررہے ہیں۔ قانون پر عمل کیا جارہا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں نے جو ثبوت اکٹھا کئے ہیں وہ عدالت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

بے بنیاد الزامات تحقیقات کو پٹری سے اتارنے اور عوام میں اُلجھن پیدا کرنے کے لئے عائد کئے جارہے ہیں۔