
حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بمشکل تین دن بعد کہ ملک بھر میں قائم کیے جانے والے سات میگا ٹیکسٹائل پارکس میں سے ایک تلنگانہ میں ہوگا، مرکزی ٹیکسٹائل وزارت نے مبینہ طور پر تلنگانہ کو فہرست سے خارج کردیا ہے۔
مودی نے سب سے پہلے پی ایم مترا (میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپارل) اسکیم کا اعلان ایک ماہ قبل کیا تھا اور اس اعلان پر سرکاری معلومات کے مطابق تلنگانہ میں ایک میگا ٹیکسٹائل پارک قائم کیا جانا تھا۔ تاہم‘ اب دستیاب معلومات کے مطابق، ٹیکسٹائل کی وزارت نے مبینہ طور پر ریاست کیلئے پارک کو منسوخ کر دیا ہے۔
حال ہی میں حکام کیساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران، وزارت ٹیکسٹائل نے کہا تھا کہ ورنگل میں بار بار کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کے قیام کے لیے مرکزسے درخواست کی جارہی تھی، ریاستی حکومت نے 2017 میں کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک قائم کیا تھا اور یہاں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی جن میں عالمی سطح کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کے ذریعے ٹیکسٹائل کی صنعت کو تقویت دینے کے لیے ریاست کی تمام کوششوں کے باوجود مرکز اس کوشش میں مدد کے لیے آگے نہیں آیا آ رہا ہے۔ ریاستی حکام کو امید تھی کہ کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کو پی ایم مِترا اسکیم میں شامل کیا جائے گا اور مرکز‘ ورنگل کے پارک کیلئے مالی مدد کرے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ وزارت ٹیکسٹائل نے میگا ٹیکسٹائل پارک کے بارے میں چند مسائل اٹھائے اور اب اس پراجکٹ کو تلنگانہ میں برفدان میں رکھ دیا ہے۔
ان پارکوں کے لیے مرکز کی امداد جن کی گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ میں درجہ بندی کی گی ہے‘ میں مرکزی حکومت کا حصہ 51 فیصد ہونا تھا اور بقیہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کو برداشت کرنا ہے لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات اور وضاحت نہیں تھی کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو کس زمرے میں پارک الاٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
معاملات اس وقت مزید خراب ہوگے جب مرکزی وزارت ٹیکسٹائل کے سینئر حکام نے چند دن پہلے ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کو پی ایم مِترا اسکیم کے تحت گرانٹ ملنے کا امکان نہیں ہے۔
تلنگانہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم کو بتائی گی وجہ یہ ہے کہ کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک اسکیم کیلئے طے شدہ اصولوں پر پورا نہیں اتر رہا ہے اور مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کو شامل کرنے کے قواعد میں ترمیم کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔