پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے قبل 17  جولائی کو کُل جماعتی اجلاس

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو مکمل ہوجائے گی۔ نائب صدرجمہوریہ کے الیکشن کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے لیکن بی جے پی اور اپوزیشن دونوں میں کسی نے بھی اپنے امیدوار کا ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے۔

نئی دہلی: حکومت نے 18 جولائی سے شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آسانی سے چلانے کے لئے اتوار کی صبح کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ دونوں ایوانوں کے پریسائیڈنگ آفیسرس  بھی مختلف جماعتوں کے فلور لیڈرس سے ملاقاتیں کریں گے۔ مانسون اجلاس 12  اگست تک جاری رہے گا۔

 راجیہ سبھا کے موجودہ صدرنشین اور نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو مکمل ہوجائے گی۔ نائب صدرجمہوریہ کے الیکشن کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے لیکن بی جے پی اور اپوزیشن دونوں میں کسی نے بھی اپنے امیدوار کا ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے۔