دہلی

پاسپورٹ کیلئے راہول گاندھی کی درخواست

وہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ملزم ہیں۔ انہوں نے منگل کے دن عدالت سے رجوع کیا کہ انہیں نئے ”آرڈینری پاسپورٹ“ کے لئے این او سی جاری کیا جائے کیونکہ پارلیمنٹ کی رکنیت رد ہونے کے بعد وہ اپنا ڈپلومیٹک پاسپورٹ جمع کراچکے ہیں۔

نئی دہلی: مقامی عدالت نے کانگریس قائد راہول گاندھی کی نئے پاسپورٹ کی درخواست پر سماعت 26 مئی کو مقرر کی۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

وہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ملزم ہیں۔ انہوں نے منگل کے دن عدالت سے رجوع کیا کہ انہیں نئے ”آرڈینری پاسپورٹ“ کے لئے این او سی جاری کیا جائے کیونکہ پارلیمنٹ کی رکنیت رد ہونے کے بعد وہ اپنا ڈپلومیٹک پاسپورٹ جمع کراچکے ہیں۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ویبھو مہتا نے جمعہ کو سماعت مقرر کی۔

راہول گاندھی کے وکیل نے این او سی جاری کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف کوئی فوجداری کیس زیرالتوا نہیں ہے۔

عدالت نے 19 دسمبر 2015 کو راہول گاندھی اور دیگر افراد کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔ آئی اے این ایس کے بموجب سینئر بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی نے دہلی کی عدالت میں راہول گاندھی کی این او سی درخواست کی مخالفت کی۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ راہول گاندھی کو اگر بیرون ِ ملک جانے دیا جائے تو نیشنل ہیرالڈ کیس کی تحقیقات متاثر ہوں گی۔ کانگریس قائد اور ان کی ماں سونیا گاندھی کے خلاف نیشنل ہیرالڈ کیس سبرامنیم سوامی نے ہی داخل کیا تھا۔

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ویبھو مہتا نے کہا کہ سبرامنیم سوامی کو راہول گاندھی کی درخواست کا جواب داخل کرنے کا حق ہے۔ معاملہ کی سماعت 26 مئی کو ہوگی۔