شمالی بھارت

پڑوسی کے 10 سالہ بیٹے کو ہلاک کرکے اس کا خون پینے کے جرم میں خاتون کو سزائے عمر قید

جادوٹونے کے ایک حصہ کے طورپرپڑوسی کے10 سالہ بیٹے کوہلاک کرکے اس کا خون پینے کے جرم میں بریلی کی ایک عدالت نے ایک33 سالہ لاولدخاتون کو سزائے عمر قید صادرکی۔

بریلی(یوپی): جادوٹونے کے ایک حصہ کے طور پر پڑوسی کے10 سالہ بیٹے کوہلاک کرکے اس کا خون پینے کے جرم میں بریلی کی ایک عدالت نے ایک33 سالہ لاولدخاتون کو سزائے عمر قید صادرکی۔

خاتون کااعتقاد تھاکہ اس عمل سے وہ ماں بن سکے گی۔ اس کا عاشق جوجرم کے ارتکاب میں مدد دیاتھاکوبھی سزائے عمرقید صادر کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق روضہ پولیس اسٹیشن کے تحت واقع دیہات جموکامیں 5 دسمبر2017کو اس جرم کاارتکاب کیاگیاتھا۔

ملزمہ دھن دیوی نے اپنے عاشق سورج اوررشتہ کے بھائی سنیل کمارکی مدد سے پڑوسی کے بیٹے کاقتل کیا۔ قتل کے تین دن بعد8 دسمبر2017کوخاتون کوگرفتارکیاگیا۔

ضلع کے اسسٹنٹ وکیل سرکارونودشکلا نے بتایاکہ یہ انتہائی بہیمانہ جرم تھا۔ خاتون نے جادوٹونے کی رسم اداکرنے لڑکے کوقتل کرنے سے پہلے اس کاخون نکال کراپنے چہرے پر مل لیا اورچند قطرے خون پینے کے بعد اسے ہلاک کردیا۔

مابعد گرفتاری ملزمہ نے تحقیقاتی عہدیدار کوبتایاکہ شادی کے 6 سال بعد بھی ماں نہ بننے پر وہ لاولد ہونے کی شرمندگی مٹانے ایک جادوگرسے رجوع ہوئی۔

سسرال والوں کے طعنوں سے مایوس اپنے شوہر دھن پال کو چھوڑدی اور شاہجہانپور میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ زندگی گزارنے لگی جہاں وہ جادوگر سے ملاقات کی۔