تلنگانہ

پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

ریاستی وزیر افزائش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادو نے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر افزائش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادو نے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا۔

آج نرسمہا راؤ کی 18ویں برسی کے موقع پر ان کی سمادھی پر گل ہائے خراج پیش کرتے ہوئے ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ پارلیمنٹ کے جاریہ اجلاس کے دوران ہی پی وی نرسمہا راؤ کو بعداز مرگ بھارت رتن ایوارڈ عطا کرنے کا مطالبہ کیا۔

سابق وزیر اعظم ہند پی وی نرسمہا راؤ کی 18 ویں برسی کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پی وی گھاٹ پہنچ کر انہیں خراج پیش کیا۔

تلنگانہ کے عظیم سپوت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نرسمہا راؤ ایک محب وطن سیاست داں تھے، ان کو کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا، معاشی اصلاحات اختیار کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کا سہرا نرسمہا راؤ کے سرجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نرسمہا راؤ کی پیدائش کی صدسالہ تقاریب حکومت تلنگانہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر منائی گئیں۔

a3w
a3w