ایشیاء

چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب کو پیچھے چھوڑ دینے والا چین جب بھی مسافر طیارہ بنانے کی کوشش کرتا، اسے ناکامی کا سامنا رہتا تاہم مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اب اس سنگ میل کو عبور کرلیا۔

بیجنگ: ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب کو پیچھے چھوڑ دینے والا چین جب بھی مسافر طیارہ بنانے کی کوشش کرتا، اسے ناکامی کا سامنا رہتا تاہم مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اب اس سنگ میل کو عبور کرلیا۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہائیوں کے انتظار کے بعد چین میں تیار کردہ پہلے مسافر بردار جیٹ طیارے سی 919 نے آج 28 مئی کو 130 مسافروں کو لیکر شنگھائی سے پہلی کمرشل پرواز بھری۔

طیارے کی تیاری کافی عرصے سے جاری تھی، 2017 میں پہلی آزمائشی پرواز کی گئی جس کے بعد اپریل 2022 میں اسے چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کو فروخت کیا گیا تھا۔

چینی ایئرلائنز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا طیارہ سی 919 غیر ملکی ماڈلز جیسے بوئنگ 737 میکس اور ائیر بس اے 320 کی بالادستی ختم کردے گا۔

یاد رہے کہ خلا میں سیٹلائیٹس بھیجنے، جدید جنگی طیارے بنانے اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے لیس میزائل تیار کرنے والا چین اب تک مسافر طیارے بنانے میں ناکام رہا تھا اور اسے غیر ملکی جہازوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔

a3w
a3w