تلنگانہسوشیل میڈیا

کاماریڈی میں منکی پاکس کا مشتبہ مریض۔ فیور ہاسپٹل منتقل

کورونا وباء کے بعد اب منکی پوکس وباء دنیا میں چیالنج بن کر سامنے آئی ہے۔ اب تک 70 سے زیادہ ممالک میں 16 ہزار سے زیادہ منکی پاکس کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

حیدرآباد: کورونا وباء کے بعد اب منکی پوکس وباء دنیا میں چیالنج بن کر سامنے آئی ہے۔ اب تک 70 سے زیادہ ممالک میں 16 ہزار سے زیادہ منکی پاکس کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ہندوستان میں بھی منکی پاکس کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اب تک ملک میں چار واقعات سامنے آئے ہیں۔ اب یہ وباء تلنگانہ تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع کاماریڈی کے اندرا نگر کے رہنے والے ایک شخص میں منکی پاکس کی علامتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔

متاثرہ شخص 6 جولائی کو کویت سے کاماریڈی آیا تھا۔ 20 جولائی کو یہ شخص بخار سے متاثر ہوا۔ 23 جولائی کو اس شخص کی جلد پر چھالے ابھر کر آئے۔ علاج کیلئے جب اس شخص نے سرکاری دواخانہ کاماریڈی سے رجوع ہوا تو ڈاکٹروں نے اس مرض کو منکی پاکس کی علامتیں قراردیا۔

متاثرہ شخص کے خون کا نمونہ حاصل کرتے ہوئے تفصیلی جانچ کیلئے پونے کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی بھیج دیا گیا اور اس شخص کو مزید علاج کیلئے حیدرآباد میں فیور ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلتھ سرینواس راؤ نے بتایاکہ اس شخص کے ربط میں آئے 6 افراد کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا۔

اگرچہ کہ ان افراد میں منکی پاکس کی کوئی علامتیں نہیں پائی گئی ہیں۔ تاہم احتیاطی اقدام کے طورپر انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا۔ سرینواس راؤ نے کہاکہ منکی پاکس جان لیوا بیماری نہیں ہے اور خدشات کاشکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

a3w
a3w