شمالی بھارت

کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

ایک شخص نے کتے کے بچہ کو ہلاک کردیا ہے یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں پیش آیا بتایا جاتا ہے کہ اس شخص نے جانور کو زمین پر پھینک دیا کئی مرتبہ اس کو پیروں سے مارنے لگا جس کی وجہ موت ہوگئی۔

بھوپال: ایک شخص نے کتے کے بچہ کو ہلاک کردیا ہے یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں پیش آیا بتایا جاتا ہے کہ اس شخص نے جانور کو زمین پر پھینک دیا کئی مرتبہ اس کو پیروں سے مارنے لگا جس کی وجہ موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
شیوراج سنگھ چوہان جذبات سے مغلوب ہوگئے (ویڈیو)
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار

مذکورہ واقع کا علم سی سی ٹی وی کیمرے سے ہوا جس میں یہ واقعہ قید ہوگیا ہے ایک دکان کے باہر نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں جانور کو پھینک کر ہلاک کردیئے جانے کا واقعہ آگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان شخص جو کہ ایک بند دکان کے سامنے بیٹھا ہوا ہے جبکہ کتے کے دو پلے اس کے قریب آکر کھیلنے لگے اچانک یہ شخص ایک پلا کو پکڑ لیا اور سفاکانہ طور پر زمین پر پھینک دیا اور جانور کو اس وقت پیروں سے مارتارہا جب تک کہ یہ بے بس ہوکر جانبر نہ ہوجائے۔

دوسرے پانچ بچے اپنے ساتھی کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کئے جاکر ہلاک ہونے پر خوف زدہ ہوگئے مذکورہ واقعہ کے ویڈیو سے وزیر جیوتیرآدتیہ سندھیا کو تکلیف ہوئی اور انھوں نے سفاکانہ عمل پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سندھیا نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان سے اپیل کی ہے کہ وہ مجرم کو سخت سزا دیئے جانے کو یقینی بنائے۔ انھو ں نے کہا کہ اس بربریت پر ذمہ دار شخص کو سزا دی جانی چاہئے، انھوں نے اس سفاکانہ عمل کی مذمت کی۔