کرناٹک

کرناٹک سے داعش کے 2 کارندے گرفتار

نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے چہارشنبہ کے دن اسلامک اسٹیٹ / داعش کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے چہارشنبہ کے دن اسلامک اسٹیٹ / داعش کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ہوڑہ میں اسلامک اسٹیٹ کے 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
آر ایس ایس لیڈر قتل کیس کا اصل سازشی ممبئی ایرپورٹ سے گرفتار
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم گرفتار
یٰسین ملک کو سزائے موت دینے این آئی اے کا مطالبہ

دونوں ملزمین ایم عبدالرحمن اور کے اے ندیم احمد‘ کرناٹک کے رہنے والے ہیں۔ کیس ابتدا میں کرناٹک کے ضلع شیواموگہ کے رورل پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا اور بعدازاں تحقیقات 4 نومبر کو این آئی اے کو سونپی گئی تھیں۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزم معاذ منیر نے ایم عبدالرحمن کو اور ملزم سید یٰسین نے کے اے ندیم احمد کو بھرتی کیا تھا تاکہ ہندوستان میں داعش کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیا جائے۔