کرناٹک میں ہندو مذہبی مرکز میں اسلامی علامات کی پینٹنگ، ایک شخص گرفتار
ایک پہاڑی پر واقع ہندو مذہبی مرکز میں بولڈرس کو سبز رنگ کرنے اور ان پر اسلامی علامات اتارنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
کولار (کرناٹک): ایک پہاڑی پر واقع ہندو مذہبی مرکز میں بولڈرس کو سبز رنگ کرنے اور ان پر اسلامی علامات اتارنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس کی شناخت انور عرف پیارے جان کی حیثیت سے ہوئی ہے جو کولار رورل پولیس اسٹیشن حدود میں واقع پاپاراجن ہلی کا رہنے والا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس شخص کے خلاف شکایت کی تھی کہ اس نے بولڈرس کے بیچ ایک کمرہ تعمیر کیا اور بولڈرس کو سبز پینٹ کرکے ان پر اسلامی علامات بنادیں۔
انترگنگے پہاڑی کی اراضی محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے اور یہ مقام ضلع کولار میں ہندوؤں کا دھارمک استھل سمجھا جاتا ہے۔منگل کے دن واقعہ کا پتہ چلتے ہی تنازعہ پیدا ہوگیا۔
پولیس فوری وہاں پہنچ گئے۔ حکام نے بولڈرس اور اسلامی علامات پر سفید رنگ کردیا۔ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم سے پوچھا جارہا ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔
غور طلب ہے کہ کولار سے 3کیلومیٹر دور واقع انترگنگے ہلز پر لوگ بڑی تعداد میں ایک قدیم مندر کے درشن کے لئے جاتے ہیں جو ہندو دیومالا کے مطابق کئی ہزار سال پرانا ہے۔ وہاں بسواکی مورتی کے منہ سے سال بھر پانی نکلتا رہتا ہے۔ مندر میں جانے سے قبل یاترا وہاں نہاتے ہیں۔