کرناٹک کو بہنے والے دریاؤں پر بھی تنازعہ

مہاراشٹرا اور کرناٹک کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان این سی پی کے لیڈر جینت پاٹل نے کہا کہ پڑوسی ریاست کو قابو میں کرنے کے لیے مہاراشٹرا کو اپنے ڈیمس کی بلندی میں اضافہ کرنا چاہیے۔

ناگپور: مہاراشٹرا اور کرناٹک کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان این سی پی کے لیڈر جینت پاٹل نے کہا کہ پڑوسی ریاست کو قابو میں کرنے کے لیے مہاراشٹرا کو اپنے ڈیمس کی بلندی میں اضافہ کرنا چاہیے۔

دہائیوں پرانے سرحدی تنازعہ کی گونج مقننہ کے دونوں ایوانوں میں سنائی دی۔

مہاراشٹرا اسمبلی میں پاٹل نے کہا کہ کرناٹک سرحدی علاقوں میں عمداً مراٹھی آبادی کو ہراساں کررہا ہے۔

مہاراشٹرا کے سابق وزیر آبی وسائل نے کہا کہ ہمیں کرناٹک کے چیف منسٹر کو ان ہی کی زبان میں جواب دینا چاہیے۔

اگر ان کے ایسے تیور ہیں تو ہم کوئنا دریا کے علاوہ کولہاپور اور ستارا کے تمام ڈیموں کی بلندی میں اضافہ کردیں گے۔

ورنہ وہ (کرناٹک) قابو میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرناٹک ہمیں یرغمال بناتا ہے تو ہمارے پاس پانی ہے۔