آندھراپردیش

کرنول میں سڑک حادثہ، 3 افراد ہلاک

حادثہ اتناخطرناک تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تین زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔ مہلوکین کی شناخت گنیش،ردرا اور سوما شیکھرکے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور مزید تین شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی آوٹررنگ روڈ پر چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری نے کار کو ٹکر دے دی۔

حادثہ اتناخطرناک تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تین زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔ مہلوکین کی شناخت گنیش،ردرا اور سوما شیکھرکے طورپر کی گئی ہے۔ان کا تعلق ضلع اننت پور سے ہے جو کار میں اننت پورجارہے تھے۔

اس حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور مقام حادثہ سے فرارہوگیا۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w