کرناٹک

کرناٹک میں بی جے پی کارکن کا قتل

پولیس نے علاقے میں دکانیں، کاروباری ادارے، ہوٹل وغیرہ بند کر دیے ہیں۔ واقعہ کی معلومات کے مطابق، پروین منگل کی رات بیلارے میں چکن کی دکان بند کر رہا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر وہاں آئے اور اس پر حملہ کر دیا۔

منگلورو: کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع میں کل دیر رات بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے لیڈر پروین نیتارو کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور انتظامیہ نے کدبا، پٹور اور سلیا میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ اس معاملے میں آٹھ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس نے علاقے میں دکانیں، کاروباری ادارے، ہوٹل وغیرہ بند کر دیے ہیں۔ واقعہ کی معلومات کے مطابق، پروین منگل کی رات بیلارے میں چکن کی دکان بند کر رہا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر وہاں آئے اور اس پر حملہ کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ بیلاری پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہوگئے۔ کئی ہندوتوا تنظیموں نے اسپتال کے سامنے مظاہرہ کیا جہاں پروین کی لاش رکھی گئی تھی۔