جنوبی بھارت

کیرالا ٹرین آتشزنی کیس، پی ایف آئی روابط کی تحقیقات

کوہیکوڈ ٹرین آتشزنی کیس کا ملزم شاہ رخ سیفی تحقیقاتی عہدیداروں کے سامنے بیان دے چکا ہے کہ حملہ کی منصوبہ بندی اس نے اپنے بل بوتے پر کی لیکن پولیس کو اس کی بات پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے۔

ترواننتاپورم: کوہیکوڈ ٹرین آتشزنی کیس کا ملزم شاہ رخ سیفی تحقیقاتی عہدیداروں کے سامنے بیان دے چکا ہے کہ حملہ کی منصوبہ بندی اس نے اپنے بل بوتے پر کی لیکن پولیس کو اس کی بات پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
کیرالا میں زائد از 20 ہزار افراد آن لائن دھوکہ دہی کا شکار۔ 201 کروڑ روپئے سے زیادہ رقم سے محروم
ہاتھ کاٹ دینے کے ریمارک پر کیرالا مسلم یوتھ لیڈر کے خلاف کیس درج
پھلواری شریف پی ایف آئی کیس میں ایک اور گرفتاری

کیرالا پولیس ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ شاہ رخ کے بیان میں کافی جھول ہے۔ اس کے کہنے اور اس دن جو ہوا اس میں بڑا تضاد ہے۔

12اپریل کی رات الاپوا تا کنورایکزیکیٹیوایکسپریس ٹرین کے ڈبہ میں ایک نوجوان نے آگ لگادی تھی۔ ٹرین‘کوہیکوڈ جنکشن سے نکل چکی تھی اور کنورجارہی تھی۔

المناک واقعہ میں 3 جانیں گئیں۔ ریلوے پٹری پر 3نعشیں پائی گئیں جن میں ایک 2 سالہ بچہ شامل ہے۔ کئی زخمی ہوئے جو کوہیکوڈمیڈیکل کالج ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

تحقیقاتی عہدیداروں کو پتہ چلاتھا کہ ملزم کا تعلق دہلی کے شاہین باغ سے ہے۔ اسے بعدازاں مہاراشٹرا کے رتناگری سے گرفتارکیاگیاتھا۔ کیرالا پولیس کی خصوصی ٹیم‘ پوچھ تاچھ کررہی ہے لیکن پولیس ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ وہ توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

وہ سوالات کے ٹھیک ٹھیک جوابات نہیں دے رہا ہے۔ تحقیقاتی عہدیداروں کی رائے ہے کہ شاہ رخ سیفی کو کیرالا سے مدد ملی ہوگی۔ وہ پتہ چلارہے ہیں کہ وہ شورتور(ضلع پالکڈ) کیسے پہنچا۔

اس نے وہاں کے پٹرول پمپ سے 4لیٹرپٹرول کیسے خریدا۔ سینئر پی ایف آئی قائدین بشمول گرفتار سی روؤف اور ممنوعہ تنظیم کا اس علاقہ میں بڑا نٹ ورک ہے۔

a3w
a3w