تلنگانہ

’کے ٹی آر کا تعلق نہ ادھر سے ہے اور نہ ہی اُدھر سے، اس لئے انہیں مونچھ نہیں آتی‘

کے ٹی آر کے تبصرہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق رکن کونسل کونڈا مرلی نے کہا کہ ہمارا تعلق کرشنا دیوارائے خاندان سے ہے اس لئے ہم مونچھ رکھتے ہیں اور کے ٹی آر کا تعلق نہ ادھر سے ہے اور نہ ہی اُدھر سے، اس لئے انہیں مونچھ نہیں آتی۔

حیدرآباد: حالیہ عرصہ کے دوران سیاسی قائدین کی ایک دوسرے پر شخصی تنقید کرنا معمول کا عمل بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
کانگریس کا مائناریٹی ڈیکلریشن بکواس، مضحکہ خیز: کے ٹی آر

گذشتہ روزکار گزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے کونڈا مرلی اور کونڈا سریکھا کے خلاف مبینہ طور پر غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

کے ٹی آر کے تبصرہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق رکن کونسل کونڈا مرلی نے کہا کہ ہمارا تعلق کرشنا دیوارائے خاندان سے ہے اس لئے ہم مونچھ رکھتے ہیں اور کے ٹی آر کا تعلق نہ ادھر سے ہے اور نہ ہی اُدھر سے، اس لئے انہیں مونچھ نہیں آتی۔

انہوں نے کہاکہ اگر وہ روڈی ہیں تو پھر انہیں ٹی آر ایس میں کیوں شامل کیا گیا تھا۔ مرلی نے کہا کہ کے ٹی آر میں ان کانام لینے کی ہمت نہیں ہے۔ ان کے عوام سے ملاقاتوں سے کے ٹی آر پر خوف طاری ہے۔

بی آر ایس رکن اسمبلی این سریندر کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور آباد کے ضمنی انتخابات میں پدما شالی طبقہ نے کونڈا سریکھا کو مقابلہ میں اتر نے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ورنگل مشرق کے حلقہ سے سریکھا کی کامیابی کو یقینی قرار دئیے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے بی آر ایس حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔