شمالی بھارت

گجرات میں اقتدار ملنے پر مفت برقی کی فراہمی: کجریوال

آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے جمعرات کو اس بات کی طمانیت دی ہے کہ اگر ان کی پارٹی گجرات میں اقتدار حاصل کرلے تو وہ 300یونٹ برقی ہر ماہ ہرگھر کو مفت مہیا کی جائے گی۔

سورت: آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے جمعرات کو اس بات کی طمانیت دی ہے کہ اگر ان کی پارٹی گجرات میں اقتدار حاصل کرلے تو وہ 300یونٹ برقی ہر ماہ ہرگھر کو مفت مہیا کی جائے گی۔

عوام سے ٹاؤن ہال میں خطاب کرتے ہوئے دہلی کے چیف منسٹر نے اس بات کا بھی وعدہ کیا ہے کہ24گھنٹے برقی کی سربراہی بلاکسی رکاوٹ فراہم کی جائے گی‘جہاں اسمبلی انتخابات جاریہ سال دسمبر میں ہونے والے ہیں۔ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار کیا جارہاہے۔

اس بات کا کجریوال نے دعویٰ کیا۔ جنہوں نے گجرات میں مفت برقی کی سربراہی کا انتخابی منشور میں نعرے دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ تمام معرض التواء 31دسمبر2021سے قبل کے تمام بلس کومعاف کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو حقیقی برقی کے استعمال کی حامل نہیں ہیں اور برقی کمپنیوں نے اس قسم کے معاملات کی یکسوئی کیلئے عوام کو حراساں کیا ہے۔برقی پہلے ہی دہلی میں مفت فراہم کی جارہی ہے اور عام آدمی پارٹی(عاپ)نے پنجاب میں بھی تشکیل حکومت کے اندرون تین ماہ ریاست میں مفت برقی سربراہی کی ہے۔جبکہ گجرات کی عوام بھی ایسی ہی راحت چاہتے ہیں۔

میں اس بات کی طمانیت دیتا ہوں کہ ہم ہر خاندان کیلئے 300یونٹ تک برقی مفت فراہم کریں گے جب ان کی پارٹی آنے والے اسمبلی انتخابات میں اقتدار حاصل کرلے گی۔ کجریوال نے یہ بات جاریہ ماہ ریاست کے اپنے دوسرے دورہ کے موقع پر ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عاپ لیڈر نے بتایا کہ آج وہ جو وعدہ کر رہے ہیں اس کے گیارنٹی دی جاتی ہے یہ کوئی ”جملہ نہیں“جیسا کہ دیگر پارٹیوں نے انتخابی منشور میں ظاہر کیا ہے۔

میں آپ تمام کو اس کی گیارنٹی دیتا ہوں اگر اس میں آپ کو کوئی خرابی ظاہر ہو تو آپ کو اختیار ہے کہ عاپ کو انتخابات میں ووٹ نہ دیں۔ہم دی گئی گیارنٹی کی تکمیل کریں گے۔ اگر ہم اقتدار حاصل کرلیں۔اگر برقی میں کٹوتی ہوتی ہے تو مفت برقی کی سربراہی کے استعمال کا فائدہ نہیں۔

عاپ سربراہ نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی دوسری سیاسی لیڈر سوائے ان کے ملک میں یہ بات نہیں جانتا کہ یہ خداداد عطیہ مجھے حاصل ہوا جس سے میں بلا رکاوٹ مفت برقی سربراہ کر رہاہوں۔حکمراں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جس نے ریوڑی کلچر کا اعلان کیا ہے۔

کجریوال نے کہا کہ یہ بی جے پی ہی ہے جس نے200یونٹ مفت برقی مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل دینے کا وعدہ کیا تھا۔کجریوال نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی گجرات میں گزشتہ 27 برسوں سے اقتدارمیں ہے کیونکہ عوام کو اس سے ہٹ کر انتخاب کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ عام آدمی پارٹی کو اقتدار میں لاتے ہوئے زعفرانی پارٹی کو سبق سکھائیں۔

a3w
a3w