بھارت

ہندوستان دوبارہ وشوگرو بنے گا: جگدیپ دھنکر

نائب صدر جگدیپ دھنکر نے منگل کے دن کہا کہ ہندوستان دوبارہ وشوگرو بنے گا۔ جبکہ انھوں نے صحیح تعلیم اور سونچ پر زور دیا۔

جئے پور: نائب صدر جگدیپ دھنکر نے منگل کے دن کہا کہ ہندوستان دوبارہ وشوگرو بنے گا۔ جبکہ انھوں نے صحیح تعلیم اور سونچ پر زور دیا۔

انھوں نے ابو روڈ کے قریب برہم کماریز کے 85 ویں سال کے موقعہ منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک اندرون ایک دہا دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرے گا۔

دھنکر نے کہا صحیح تعلیم صحیح سوچ اور صحیح معلومات سے ہمیں زور مل سکتا ہے۔ ہندوستان وشوگرو تھا اور مستقبل میں دوبارہ وشوگرو بنے گا۔

انھوں نے کہا ہم نے جو خواب دیکھا تھا وہ جلد صحیح ثاب ہوگا۔ دنیا کی تاریخ میں ہندوستان کے علاوہ سچائی اور امن کا پیام دینے والی دیگر کوئی قوم نہیں ہے۔

انھو ں نے کہا کہ ملک کی نئی تعلیمی پالیسی اس کے کلچر‘ خیالات اور ورثہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ ملک ایک نئی سمت میں پیش رفت کرے گا کیونکہ تعلیم نہایت اہم ہے مذہب ہمار ورثہ اور سرمایہ ہے۔

a3w
a3w