حیدرآباد
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام عازمین حج کا چھٹواں تربیتی اجتماع
حج کمیٹی کے زیراہتمام عازمین حج کا چھٹواں تربیتی اجتماع جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں ہفتہ 13 مئی کو صبح 9 تا3 بجے سہ پہر مقرر ہے۔

حیدرآباد: حج کمیٹی کے زیراہتمام عازمین حج کا چھٹواں تربیتی اجتماع جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں ہفتہ 13 مئی کو صبح 9 تا3 بجے سہ پہر مقرر ہے۔
جناب محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی صدارت کریں گے۔
مولانا مفتی تجمل حسین امام و خطیب جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی نگرانی کریں گے۔ شہر کے جید علماء کرام مخاطب کریں گے۔
جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ای او حج کمیٹی انتظامی امور پر روشنی ڈالیں گے۔ عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔