شمالی بھارت
150طلبا، مڈڈے میل کھانے کے بعد بیمار
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 100 بچوں کو ہاسپٹلس میں شریک کرایا گیا ہے جبکہ 50 کو ابتدائی علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع کی نروال۔ بروال پنچایت کے سرکاری مڈل اسکول میں پیش آیا۔
پٹنہ: بہار کے ضلع مشرقی چمپارن کے باگاہاسب ڈیویژن میں مڈڈے میلس کھانے کے بعد تقریباً 150 طلبا بیمار ہوگئے۔
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 100 بچوں کو ہاسپٹلس میں شریک کرایا گیا ہے جبکہ 50 کو ابتدائی علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع کی نروال۔ بروال پنچایت کے سرکاری مڈل اسکول میں پیش آیا۔
باگاہا کے سب ڈیویژنل ہاسپٹل میں شریک طلبا خطرہ سے باہر بتائے جاتے ہیں۔ متاثرہ طلبا کے والدین نے اسکول انتظامیہ اور اسکول کو پکی ہوئی غذا فراہم کرنے والی این جی او کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
باگاہا کی ایس ڈی ایم ڈاکٹر انوپما سنگھ نے بتایا کہ سرکاری اسکول میں مڈڈے میل کھانے کے بعد تقریباً 150 بچے بیمار ہوگئے۔ انہیں ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔
ڈاکٹرس نے ابتدائی علاج کے بعد 50 بچوں کو ڈسچارج کردیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔