جنوبی بھارت

2000 روپے کرنسی نوٹس کے چلن سے دستبرداری پرخوشی کا اظہار: چدمبرم

کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اور سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے کہاکہ 2000 روپے کے کرنسی نوٹس کی چلن سے دستبرداری کے مرکزی حکومت کے فیصلہ سے انہیں خوشی ہوئی ہے۔

چینائی: کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اور سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے کہاکہ 2000 روپے کے کرنسی نوٹس کی چلن سے دستبرداری کے مرکزی حکومت کے فیصلہ سے انہیں خوشی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کی برخاستگی پر پی چدمبرم کا ردعمل

انہوں نے کہاکہ غلطی کی درستگی کیلئے حکومت کو 7 سال درکار ہوئے۔ سابق مرکزی وزیر نے آج یہاں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چدمبرم نے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت ہند 1000 روپے کے کرنسی نوٹ کا احیاء کرے گی اور دوبارہ ان نوٹوں کا چلن عمل میں لایا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ 1000 روپے اور 500 روپے کے کرنسی نوٹس سے دستبرداری ایک بڑی غلطی تھی جس کو ملک کے عوام نے قبول نہیں کیا۔ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے مارکٹ میں 2000 روپے کے نوٹس کے آغاز کی مخالفت کی گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ملک سے کالے دھن کے خاتمہ کیلئے یہ کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے اس وقت ادعا کیا تھا کہ 500 روپے اور 1000 روپے مالیت کے کالے دھن کا چلن ہے۔

سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ حکومت نے کالے دھن کے تدارک کیلئے یہ اقدام کیاتھا اور یہ کرنسی نوٹس سے دستبرداری اختیار کرلی گئی تھی جس کے بعد 2000 روپے کے نئے نوٹس کا آغاز کیاگیا جو کہ نہ صرف ایک غلطی تھی بلکہ ایک عجلت پسندانہ فیصلہ بھی تھا۔

سابق وزیر فینانس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے عام آدمی کو الجھن میں ڈال دیا۔ چدمبرم نے مرکزی حکومت کے تعلق سے کہا ہے کہ یہ اب تغلق دربار ہے۔