جرائم و حادثات

باپ کی مارپیٹ، تین سالہ بیٹا فوت

باپ کی زدوکوب سے 3 سالہ معصوم بیٹا فوت ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہیشورم کے رہنے والے شیو نے کل اپنے 3سالہ بیٹے سنجو کی بے رحمی سے پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ بے ہوش ہوگیا۔

حیدرآباد: باپ کی زدوکوب سے 3 سالہ معصوم بیٹا فوت ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہیشورم کے رہنے والے شیو نے کل اپنے 3سالہ بیٹے سنجو کی بے رحمی سے پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ بے ہوش ہوگیا۔

اس کی بیوی لتا نے دیکھا کہ بیٹا کوئی حرکت نہیں کررہا ہے، اس نے اپنے شوہر کو اطلاع دی۔

سنجو کو نازک حالت میں خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا۔

مہیشورم پولیس مصروف تحقیقات ہے۔