حیدرآباد

فلک نما میں میڈیکل شاپ پر چھاپہ‘ دوائیں ضبط

تلنگانہ اسٹیٹ  ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس ڈی سی اے) کی جانب سے جنگم میٹ فلک نما میں ایک میڈیکل شاپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں غیر قانونی طور پر کاروبار جاری کیا جارہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ  ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس ڈی سی اے) کی جانب سے جنگم میٹ فلک نما میں ایک میڈیکل شاپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں غیر قانونی طور پر کاروبار جاری کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)

بغیر ڈرگ لائسنس حاصل کئے کے اچوتھا ریڈی نامی شخص میڈیکل شاپ چلارہا تھا‘ 1.20 لاکھ روپے مالیاتی دواوں کو ضبط کر لیا گیا۔

چھاپے کے دوران تلنگانہ اسٹیٹ  ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی ٹیم نے 40 اقسام کی دوائیں ضبط کیں‘جن میں اینٹی ذیابیطس، اینٹی فنگل، اینٹی ہائی بلڈ پریشر، پین کلرز، اینٹی السر وغیرہ شامل ہیں۔

ٹی راجامولی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، بی لکشمی، ڈرگس انسپکٹر، جی انیل، ڈرگس انسپکٹر،  کے انوش، ڈرگس انسپکٹر مہدی پٹنم نے کارروائی کی۔

مزید بتایا گیا کہ ڈی سی اے افسران نے تجزیہ کے لئے نمونے حاصل کر لئے ہیں اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور تمام مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔