تلنگانہ

”یہ بس ہماری ہے، جب تک چاہے انتظارکرنا پڑے گا۔ورنہ معطل کردیاجائے گا“ فری بس میں خواتین کی غنڈہ گردی: ویڈیو وائرل

بس کو زیادہ دیر تک نہ روکنے پر بس ڈرائیور پر خواتین کی برہمی،جھگڑے اورحملہ کی دھمکی کے بعد آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے بس کو پولیس اسٹیشن کے سامنے روک کر ان خواتین کی شکایت کی۔

حیدرآباد: بس کو زیادہ دیر تک نہ روکنے پر بس ڈرائیور پر خواتین کی برہمی،جھگڑے اورحملہ کی دھمکی کے بعد آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے بس کو پولیس اسٹیشن کے سامنے روک کر ان خواتین کی شکایت کی۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
حیدرآباد میں 300 میٹر وڈیلکس بسیں شروع کرنے آ رٹی سی کا منصوبہ
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی ڈپو کی آرٹی سی بس، حیدرآبا دسے سوریاپیٹ جارہی تھی کہ نکریکل بس اسٹینڈ کے قریب تین خواتین نے ڈرائیور سے خواہش کی کہ چونکہ ان کا ایک رشتہ دار بھی بس میں سوارہوناچاہتا ہے،اس کے لئے بس کو روک کر اس کا انتظار کیاجائے جس پر بس کے ڈرائیور نے پانچ منٹ تک بس کو روکا جس کے بعد بھی وہ شخص نہیں آیا۔

بس ڈرائیور نے بعد ازاں بس کو آگے بڑھادیا۔اس پر یہ خواتین برہم ہوگئیں اورڈرائیور کے ساتھ ساتھ کنڈکٹر کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔

اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں ان خواتین کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ ہماری مفت بس ہے۔ہمارا جب تک چاہیں انتظار کرنا پڑے گا ورنہ ہمارے پہچان والوں کو طلب کرتے ہوئے خوب پٹائی کریں گے اور معطل کر دیں گے۔

https://twitter.com/Janathadaily/status/1794256609620935025

ان خواتین نے ڈرائیور کو دھمکی دی کہ سوریا پیٹ جانے کے بعد اس کی پٹائی کی جائے گی۔وہ دیکھیں گی کہ ڈرائیور کس طرح ڈیوٹی کرتا ہے۔

خواتین کی دھمکی کے بعد ڈرائیور نے بس کو پولیس اسٹیشن کے سامنے روک دیا اور پولیس سے شکایت کی کہ یہ اس کی ڈیوٹی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں۔

پولیس نے بس میں آکر ان خواتین سے پوچھ گچھ کی اوران کی سرزنش کی جس پر انہوں نے خاموشی اختیار کی۔بعد ازاں پولیس بس سے چلی گئی اور یہ بس اپنی منزل کی سمت روانہ ہوگئی۔