تلنگانہ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی ریاستی کمیٹی کا اجلاس

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی ریاستی کمیٹی نے فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب حبیب علی الجیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی۔ مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی ریاستی کمیٹی نے فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب حبیب علی الجیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی۔ مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

فیڈریشن کی جانب سے صحافیوں کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر مرحوم کو عوامی سطح پر خراج پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرحوم کے پسماندگان کے لئے اردو اکیڈمی، میڈیا اکیڈمی و دیگر اداروں سے رجوع ہونے کا اعلان کیا گیا۔

فیڈریشن کا اجلاس جمعرات 29 اگست بروز جمعرات 11 بجے دن ایم ماجد صدر فیڈریشن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صحافیوں کے لئے سفید راشن کارڈ و آروگیاشری کارڈز کے لئے علحیدہ نظم کرنے وزیر سیول سپلائر اتم کمار ریڈی سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اردو سے وابستہ صحافیوں کو اراضی/امکنہ الاٹمنٹ کے لئے ایک ہاؤزنگ سوسائٹی کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ نائب صدر فیڈریشن جناب محمد عبد القادر فیصل کی کنوینر شپ میں ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ہاؤزنگ سوسائٹی کے قیام کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ ایک میگا میڈیکل کیمپ کی تجویز پر مختلف کارپوریٹ دواخانوں سے مشاورت کی جائے گی۔

اردو اخبارات کے گرتے ہوئے سرکولیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرکولیشن کو بڑھانے شہر و اضلاع کے سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیڈریشن کے ضلع یونٹس جن کی دو سالہ میعاد مکمل ہوچکی ہے وہاں رکنیت سازی کروانے اور نئے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں دیگر امور بھی زیر بحث رہے۔ جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین نے رپورٹ پیش کی۔ نائب صدر جناب سید عظمت علی شاہ کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا اور آخر میں ان ہی کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر فیڈریشن نائب صدر جناب سید احمد جیلانی، جناب محمد امجد علی آرگنائزنگ سکریٹری، محمد علیم الدین، کے علاوہ فیڈریشن کے دیگر معزز ارکان موجود تھے۔