حیدرآباد

ماہیرالقرآن ایوارڈ 2024 کا کامیاب انعقاد، علماء کرام کا خطاب

ماہیر القرآن ایوارڈ 2024 کی تقریب حیدرآباد کے کنگ پلیس فنکشن ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، نے تفصیلی خطاب کیا۔

حیدرآباد: ماہیر القرآن ایوارڈ 2024 کی تقریب حیدرآباد کے کنگ پلیس فنکشن ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، نے تفصیلی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط

انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہمیں قرآن مجید سے وابستہ کیا ہے اور اس محفل میں حفاظ کرام کی کوششوں کی تعریف کی۔

مولانا رحمانی نے کہا کہ اس مقابلے کا انعقاد قاری عبدالرحمن صاحب کی خصوصی دلچسپی سے ممکن ہوا۔ انہوں نے مقابلے کی سختی اور سوالات کی نوعیت کی بھی تعریف کی۔

ڈاکٹر احسن العمومی، امام و خطیب مسجد باغ عامہ، نے قرات میں حصہ لینے والوں کی سعادت کا ذکر کیا اور انہیں قرآن کے الفاظ و لہجے کو اپنے دلوں میں محفوظ رکھنے کی نصیحت کی۔

اس ایونٹ میں کرناٹک، اتر پردیش، اور کیرالہ کے حفاظ کو ایوارڈ 2024 کے لیے منتخب کیا گیا۔ فاتحین میں پہلی انعامی رقم 1 لاکھ روپے سید نبی برماوار (کرناٹک)، دوسرا انعام 50 ہزار روپے حافظ انس ملک (کیرالہ)، اور تیسرا انعام 25 ہزار روپے حبیب اللہ خان (اتر پردیش) کو دیا گیا۔

اس تقریب میں طارق انصاری، چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی کمیشن، اور دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔