تلنگانہ
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے کہا ہے کہ 2 لاکھ روپئے تک کے قرض کی معافی پر عمل آوری جلد ہی مکمل ہوجائے گی۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے کہا ہے کہ 2 لاکھ روپئے تک کے قرض کی معافی پر عمل آوری جلد ہی مکمل ہوجائے گی۔
ناگیشور راؤ نے کہا کہ حکومت نے قرض معافی کے نفاذ کے لیے 31,000 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔ پہلے مرحلے میں 18,000 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد دیگر کسانوں کے قرض بھی معاف کر دیے جائیں گے۔ وزیر ذراعت نے کہا کاشتکار ائل پام کی فصل کاشت کر کے اچھا منافع کما رہے ہیں۔ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں فصل کا رقبہ سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا سدی پیٹ ضلع میں تیل نکالنے کے لیے آئل پام کے پھلوں کو پروسیس کرنے کے لیے کارخانہ قائم کیا جائے گا۔