تلنگانہ

تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج

بی آر ایس کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے 20اکتوبر کو ریاست کے تمام منڈل مستقر پراحتجاجی پروگرام منظم کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بی آر ایس کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے 20اکتوبر کو ریاست کے تمام منڈل مستقر پراحتجاجی پروگرام منظم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

احتجاجی پروگرام حکومت کی جانب سے خریف موسم میں رعیتو بھروسہ اسکیم کے ذریعہ کسانوں میں رقم جاری نہ کرنے پرکیاجارہا ہے۔

انہوں نے ریاستی وزیر ٹی ناگیشورراؤ کے اس بیان پر برہمی کا اظہارکیا جس میں وزیر زراعت نے سب کمیٹی کی رپورٹ کے بعد رعیتو بھروسہ کی رقم جاری کرنے کا وعدہ کیاتھا۔

کے ٹی آر نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ اس احتجاجی پروگرام میں کثیرتعداد میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔