آندھراپردیش

پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر و ٹی ڈی پی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کے روز کہاکہ ان کے (نائیڈو) کے بشمول پارٹی قائدین کو آنے والے دنوں میں پارٹی قیادت جانشینوں کے حوالہ کرنے کی ذمہ داری لینی چاہئے۔

امراوتی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر و ٹی ڈی پی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کے روز کہاکہ ان کے (نائیڈو) کے بشمول پارٹی قائدین کو آنے والے دنوں میں پارٹی قیادت جانشینوں کے حوالہ کرنے کی ذمہ داری لینی چاہئے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
تروپتی لڈو کی تیاری، جانوروں کی چربی کا استعمال: چندرا بابو نائیڈو کا الزام
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

ریاست میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے آغاز کے بعد ٹی ڈی پی قائدین اور کیڈر سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ تلگودیشم پارٹی نے کئی چالینجوں اور بحرانوں کا سامنا کیا اور ہماری پارٹی مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور مستقبل میں پارٹی، مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

نائیڈو نے برسر عام پہلی بار پارٹی کی مستقبل کی قیادت کے بارے میں بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کا خیال تھا کہ ٹی ڈی پی ختم ہوجائے گی مگر تلگودیشم پارٹی مضبوطی کے ساتھ قائم ہے اور مستقبل میں بھی مزید طاقتور رہے گی۔

ہم تمام کو پارٹی کو آنے والی نسلوں کے حوالہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ ہم تمام صرف پارٹی کے ٹرسٹی ہیں۔ ہم تمام جانشین ہے جو ہمیں وراثت ملی ہے۔ اب ہم تمام کو ٹی ڈی پی کو مستقبل کے جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لینی چاہئے۔ چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ تلگودیشم پارٹی، ملک کی واحد پارٹی ہے جو اپنے ورکرس کو5لاکھ روپے کا ہیلت انشورنس کے ساتھ دیگر فوائد پہونچارہی ہے۔

نائیڈو نے مزید کہا کہ ٹی ڈی پی کے بانی این ٹی آر کے ریاست کے چیف منسٹر بننے کے بعد ہی تلگوعوام کو ان کی پہچان ملی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم آئندہ45دنوں تک جاری رہے گی۔

قبل ازیں چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے ایک سو روپے ادا کرتے ہوئے پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے کے ساتھ ہی ریاست آندھرا پردیش میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا بڑے پیمانہ پر آغاز ہوا۔

پارٹی سربراہ و چیف منسٹر کے بعد ٹی ڈی پی آندھرا پردیش کے صدر پی سرینواس راؤ نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ ٹی ڈی پی ذرائع کے مطابق پارٹی کے ہر رکن کو 5لاکھ روپے کا ہیلت انشورنس کی سہولت بھی حاصل رہے گی۔