تلنگانہ

تلنگانہ: راشن کی دکانات سے گزشتہ 6 د نوں میں تقریباً 1.27 کروڑ استفادہ کنندگان نے باریک چاول حاصل کئے

حکومت کی جانب سے سفید راشن کارڈ رکھنے والے افراد میں باریک چاول تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔گزشتہ 6 دنوں کے دوران تقریباً 1.27 کروڑ استفادہ کنندگان نے راشن کے تحت باریک چاول حاصل کئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے غریب عوام، خصوصاً سفید راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو چاول کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

حکومت کی جانب سے سفید راشن کارڈ رکھنے والے افراد میں باریک چاول تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔گزشتہ 6 دنوں کے دوران تقریباً 1.27 کروڑ استفادہ کنندگان نے راشن کے تحت باریک چاول حاصل کئے ہیں۔

ریاست میں جملہ 90.42 لاکھ راشن کارڈ ہیں، جن میں سے 42 لاکھ کارڈ رکھنے والوں نے اپریل کے مہینے میں چاول حاصل کیا۔ صرف انہی 6دنوں میں 8.75 لاکھ کوئنٹل چاول کی سربراہی عمل میں لائی گئی۔

عام طور پر ہر مہینے غریب عوام راشن دکانوں سے تقریباً 16 لاکھ کوئنٹل چاول حاصل کرتے ہیں، جبکہ اپریل کے پہلے 6 دنوں میں ہی نصف مقدار تقسیم کی جاچکی ہے۔

ریاست میں جملہ 17,311 راشن دکانیں ہیں، جن میں سے 8,899 دکانوں پر چاول کی تقسیم جاری ہے۔ بعض مقامات پر ٹرانسپورٹ اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے تقسیم کا عمل سست روی کا شکار ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ 15 اپریل تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔