جرائم و حادثات

نوجوان نے گلا کاٹ کر کی خودکشی

پولیس کے مطابق نوجوان دیپک داس بار بار گلا کاٹنے کی بات کرتا تھا۔ وہ شراب کا عادی بھی تھا اور ذہنی طور پر پریشان بھی۔ دیپک داس مہنت کوربا میں اپنے سسرال میں رہتا تھا اور ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔

جانجگیر: چھتیس گڑھ کے جانجگیر چامپا ضلع کے کیرا روڈ پر جمعہ کو ایک نوجوان نے چاقو سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

پولیس کے مطابق نوجوان دیپک داس بار بار گلا کاٹنے کی بات کرتا تھا۔ وہ شراب کا عادی بھی تھا اور ذہنی طور پر پریشان بھی۔ دیپک داس مہنت کوربا میں اپنے سسرال میں رہتا تھا اور ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔

وہ اپنی بیوی کے ساتھ اپنی والدہ سے ملاقات کے لیے جانجگیر آیا ہوا تھا۔ اس کے بعد اس نے کل کیرا روڈ میں واقع اپنے گھر میں اپنا گلا کاٹ لیا۔

اسے تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش کو مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا ہے جہاں آج پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ فی الحال معاملے میں اہل خانہ کا بیان لیا جا رہا ہے اور سٹی کوتوالی پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔