حیدرآباد

ایپ کے ذریعہ واٹربلز جنریٹ کرنے کے پیام سے صارفین میں بے چینی

حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی) نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ازو خود واٹر بلز(آبی محاصل) نکالیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی) نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ازو خود واٹر بلز(آبی محاصل) نکالیں۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
جی ایچ ایم سی کا غزل اور شاعری کا ثقافتی پروگرام
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا

بورڈ کے عہدیداروں نے اپنے ایک پیام میں صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کنزیومرسرویس اینڈرائیڈ ایپ کو استعمال کرتے ہوئے اس میں میٹر ریڈنگ داخل کریں اور اپنا واٹر بل خود جنریٹ کرلیں۔

یہ ایپ، آپ خود، پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈرکرسکتے ہیں، کسی رکاوٹ کے بغیر اس بلنگ اور ادائیگیوں کو سہل بنانے میں آپ کی ہر طرح کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پیام میں عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ آبی صارفین کو گزشتہ ماہ فروری کے اوائل میں یہ پیام وصول ہوا تھا۔

پیام ملنے کے بعد کئی صارفین پریشان ہوگئے کیونکہ کئی صارفین ان فنی باتوں سے متعلق واقف نہیں ہیں۔ کئی صارفین نے اس بات کی شکایت کی کہ انہیں ایپ کا استعمال کرنا نہیں آتا ہے۔

صارفین نے کہاکہ اگر بورڈ عملہ کی تعداد کم کرنے یا رقمی بچت کرنا چاہتا ہے تو تین یا چارماہ میں ایک بار بلنگ متعارف کراسکتا ہے۔

بورڈ کے عہدیداروں کے اس پیام سے صارفین میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ ان صارفین نے بورڈ حکام پر زوردیا کہ وہ اپنے اس فیصلہ پرنظرثانی کریں۔