مشرق وسطیٰ
اسرائیل نے شامی فائرنگ کا جواب دیا: آئی ڈی ایف
آئی ڈی ایف نے ہفتے کے روز دیر گئے ٹویٹر پر کہا ’’آئی ڈی ایف کا توپ خانہ اس وقت شام سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹوں کے جواب میں شامی علاقے پر حملہ کر رہا ہے۔‘‘

تل ابیب: اسرائیل نے شام سے گولان ہائٹس کی طرف داغے گئے راکٹوں کے جواب میں شامی علاقے میں توپوں سے گولہ باری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ شام کی سرزمین سے اسرائیل پر تین راکٹ فائر کیے گئے۔
ان میں سے ایک اسرائیلی علاقے میں داخل ہوا اور جنوبی گولان ہائٹس میں گرا۔ آئی ڈی ایف نے ہفتے کے روز دیر گئے ٹویٹر پر کہا ’’آئی ڈی ایف کا توپ خانہ اس وقت شام سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹوں کے جواب میں شامی علاقے پر حملہ کر رہا ہے۔‘‘
آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ شمالی اسرائیل اور جنوبی گولان ہائٹس میں کیبتز نٹور اور موشو اونی ایتان میں سائرن بن رہے تھے۔