مہاراشٹرا

اب احمدنگر کا نام اہلیہ دیوی ہولکر نگر

ایک بڑے اعلان میں چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ضلع احمدنگر کا نام ریاست ِ مالوہ کی مہارانی کی یاد میں جس نے ریاست پر 1767 تا 1795 راج کیا تھا‘ بدل کر اہلیہ دیوی ہولکر نگر کردیا جائے گا۔

احمد نگر: ایک بڑے اعلان میں چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ضلع احمدنگر کا نام ریاست ِ مالوہ کی مہارانی کی یاد میں جس نے ریاست پر 1767 تا 1795 راج کیا تھا‘ بدل کر اہلیہ دیوی ہولکر نگر کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

یہ اعلان مہارانی کی 298 ویں یوم ِ پیدائش تقاریب پر کیا گیا جو موضع چونڈی میں منعقد ہورہی ہیں۔ اہلیہ دیوی اس موضع میں 31مئی 1725 کو پیدا ہوئی تھیں۔

تقریب میں شنڈے نے اپنے نائب دیویندر پھڈنویس کے ساتھ شرکت کی۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے احمدنگر کا نام اہلیہ دیوی ہولکر کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ یہاں کے سبھی لوگوں کی خواہش تھی۔ ہجوم نے تالیاں بجائیں۔ شنڈے نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے قبل ازیں اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو کردیا۔