مشرق وسطیٰ

جنوبی لبنان میں نبطیہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک

جنوبی لبنان میں نبطیہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم سات افراد

بیروت: دو سکیورٹی ذرائع نے بدھ کو علی الصبح رائٹرز کو بتایا کہ جنوبی لبنان میں نبطیہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ کی کوشش ناکام
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

ذرائع نے بتایا، بظاہر حملے میں جنوبی لبنان کے ہیباریہ گاؤں میں ملیشیا گروپ کے ہنگامی اور امدادی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ گروپ نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ منگل کے روز شمال مشرقی لبنان میں دو قصبات کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے تین مزاحمت کار ہلاک ہو گئے اور اسرائیل نے ان حملوں کی تصدیق کی۔

2006 کی لبنان جنگ کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے مابین اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ بدترین سرحد پار تشددہے۔